حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایران کے شہر قزوین میں حوزہ علمیہ سردارین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام اسد اللہ مہر آرا نے ایرانی جوہری سائنسدانوں کے شہداء خصوصاً شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کے علم و دانش اور بصیرت رکھنے والے ساتھیوں کی خدمت میں تعزیت اور مبارکباد پیش کی۔
حجت الاسلام مہر آرا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ آج نہ صرف ہمارا ملک اقتدار کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک بھی نظام اسلامی جمہوریہ ایران اور انقلاب اسلامی سے درس لیتے ہوئے دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔
حوزہ علمیہ قزوین کے استاد نے کہا کہ دشمن کی سازش اور فریب کاریوں سے آگاہی ایک ضروری امر ہے اور خوش قسمتی سے پچھلے 41 برسوں کے دوران قوم نے بصیرت اور دور اندیشی کا بہترین طریقے سے مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام راحل (رح) اور آج رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے بروقت دشمنوں خصوصاً امریکہ کے خطرات کی نشاندہی اسلامی جمہوریہ ایران کی برتری کے عوامل میں سے ایک ہے۔
حجت الاسلام مہر آرا نے بیان کیا کہ ہم جلد ہی خدا کے فضل و کرم سے خطے میں امریکی مجرمانہ پالیسیوں کی ناکامی اور شکست کو دیکھیں گے۔
حوزہ علمیہ قزوین کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی طاقت دشمنوں خصوصاً امریکہ کی مایوسی اور بے بسی کا باعث بنی ہے۔